یورپی یونین کی عدالت نے مسلمان خواتین ملازمین کے اسکارف پہننے سے متعلق فیصلہ سنا دیا

لگسمبرگ (قدرت روزنامہ)یوروپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے مطابق کمپنیاں خواتین ملازمین کے کچھ صورتوں میں اسکارف پہننے پر پابندی عائد کرسکتی ہیں۔یورپی یونین کی ایک اعلیٰ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیاں اپنے ملازمین کو کام کی جگہ پر ظاہری علامت کے طور پر کسی بھی مذہبی ، سیاسی یانظریاتی علامت کے استعمال سے روک سکتی ہیں۔لکسمبرگ میں قائم اس ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں یورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک سے کہا کہ وہ یہ خود طے کریں کہ ان کے ملک میں موجود کمپنیوں میں اس پابندی کے اطلاق کی کس حد

تک ضرورت ہے۔ عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے کسی بھی فیصلے سے پہلے ملازمین کے حقوق اور آزادی مذہب کا خیال رکھتے ہوئے ملکی قانون سازی کو بھی مد نظر رکھا جائے۔واضح رہے یہ کیس یورپی عدالت میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کی طرف سے پیش کیا گیا تھا جنہیں دفتر میں اسکارف پہننے کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا۔ یورپ میں کئی سالوں سے خواتین کے اسکارف اور حجاب پہننے پر تنازعات جاری ہیں۔ اس سے قبل 2017 میں بھی اسی عدالت نے اسکارف پہننے کا اختیار کمپنیوں کو دیتے ہوئے مسلم خواتین ملازمین کے کچھ صورتوں میں اسکارف پہننے پر پابندی عائد کی تھی جس پر مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

Recent Posts

تربیلا ڈیم تباہی کے دہانے پر، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں 50 فیصد کمی،واپڈا حکام اور ماہرین نے ہاتھ کھڑے کردئیے

غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم خطرناک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا 2 کلو میٹر سے…

2 mins ago

توہین عدالت کیس:فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔…

9 mins ago

ماہرہ خان کے ماموں انتقال کرگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے…

21 mins ago

سوناکشی کی مسلمان دوست سے شادی، لو سنہا کے بعد کش سنہا نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی بالی…

25 mins ago

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی…

32 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس؛آپ کیلئے بہتر ہے اس معاملے کو حل کریں،جسٹس بابر ستار کا ڈی سی اسلام آباد سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس میں ڈی سی…

1 hour ago