کوئٹہ، جن دوستوں نے تحریک کو کامیاب بنایا ان کا شکر گزار ہوں،وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں ان دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس تحریک کو کامیاب بنایا،ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے،میں آج کسی کا مبارکبادی نہیں لونگا جب کارکردگی دکھاونگا تو مبارکبادی کا مستحق ہوجاونگا،سمجھ نہیں آرہاہیمجھے امتحان کی کرسی پر بیٹھا کر مجھے مبارکبادی دی جارہی ہے، ہم نے تقریریں بہت کی اب کام کرینگے،گزشتہ ادوار کی باتیں نہیں کرونگا دعا ہے کہ اللہ پاک مجھے سرخروں کرونگا،تب تک میں کچھ نہیں کرسکوں گا جب تک وفاق اور تمام اراکین کا ساتھ نہیں ہوگا،نواب زہری نے اپنے دور میں کہاتھا کہ میرے لیے کوئی اپوزیشن نہیں جو اپنے علاقے کا منتخب نمائندہ ہے وہ قابل عزت ہے،وفاق کے تعاون کے بغیر میں کوئٹہ شہر کو بھی بہتر نہیں بناسکونگا،بلوچستان رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان ہے کام کرنے کیلئے وفاق کا تعاون ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کو برابر کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،اگر دعائیں اور تعاون ساتھ رہا تو آسانی ہوگی،میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دوستوں مشکور ہوں جن لوگوں نے مجھے نامز کردیا، وزارت اعلیٰ کا منصب بیوفا ہے یہ کسی کا نہیں ہوتا، تحریک عدم اعتماد میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا،تمام سینئر پارلیمنٹرین سے صوبے کی ترقی کے حوالے سے مشاورت کرونگا،پاکستان پیپلیز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو چیئرمین آصف علی زرداری کا مشکور ہوں کہ تحریک میں تعاون کیا،اراکین نے جو امید کی ہے کوشش کرونگا کہ ان میں ثابت قدم رہو،بلوچستان کی ترقی کیلئے اسلام آباد جائینگے، عمران خان سے ملاقات کرکے صوبے کیلئے مزید بہتر اقدامات کرائینگے، مجھے عوام کی مفادات کیلئے مجھے جیل جانا پڑے تو جاونگا،ہمیں عوام کیبنیادی مسائل کو حل کرونگا، ان کاکہنا تھا کہ 15 دن میں حکومتی پالیسی کا اعلان کرینگے،بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے ہر کسی کو روزگار فراہم نہیں کرسکتے،صوبے کے باڈر سے وابستہ افرادکیلئے روزگار کی آسانیاں پید کی جائینگی،تمام خالی آسامیوں کو دسمبر تک پر کرینگے، ایڈومنٹ فنڈ کیلئے مزید 2 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا،تمام قیدیوں کی سزاوں میں دو ماہ کمی کا اعلان کرتاہوں، ریڈزون نہیں ہونا چاہئے جہاں حکمرانوں ہوتے ہیں عوام کو رسائی ہونی چاہئے، بلوچستان میں شکایات سیل کا دوبارہ اجراء کیا جائے گا،صوبے کی تمام اضلاع میں صفائی کی صورتحال ہماری زمہداری ہے، کوئٹہ کی گندگی کو ٹکانے لگانے کیلئے مہم چلائینگے، میں خود صفائی کی صورتحال کا جائزہ لونگا،میں آج اعلان کرتاہوں کہ میرے لیے شاہراہیں بند نا کی جائے،مرنا پسند کرونگا مگر میری وجہ سے کسی کا جان نہیں جانا چاہئے، ٹریفک کی روانی کیلئے لانگ ٹرم اقدامات کرنا ہوگا،شعبہ صحت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہے،جب ہم اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائینگے تو اسکولوں کی حالت بہتر ہوگی . .

.

متعلقہ خبریں