کوئٹہ، جن دوستوں نے تحریک کو کامیاب بنایا ان کا شکر گزار ہوں،وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں ان دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس تحریک کو کامیاب بنایا،ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے،میں آج کسی کا مبارکبادی نہیں لونگا جب کارکردگی دکھاونگا تو مبارکبادی کا مستحق ہوجاونگا،سمجھ نہیں آرہاہیمجھے امتحان کی کرسی پر بیٹھا کر مجھے مبارکبادی دی جارہی ہے، ہم نے تقریریں بہت کی اب کام کرینگے،گزشتہ ادوار کی باتیں نہیں کرونگا دعا ہے کہ اللہ پاک مجھے سرخروں کرونگا،تب تک میں کچھ نہیں کرسکوں گا جب تک وفاق اور تمام اراکین کا ساتھ نہیں ہوگا،نواب زہری نے اپنے دور میں کہاتھا کہ میرے لیے کوئی اپوزیشن نہیں جو اپنے علاقے کا منتخب نمائندہ ہے وہ قابل عزت ہے،وفاق کے تعاون کے بغیر میں کوئٹہ شہر کو بھی بہتر نہیں بناسکونگا،بلوچستان رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان ہے کام کرنے کیلئے وفاق کا تعاون ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کو برابر کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،اگر دعائیں اور تعاون ساتھ رہا تو آسانی ہوگی،میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دوستوں مشکور ہوں جن لوگوں نے مجھے نامز کردیا، وزارت اعلیٰ کا منصب بیوفا ہے یہ کسی کا نہیں ہوتا، تحریک عدم اعتماد میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا،تمام سینئر پارلیمنٹرین سے صوبے کی ترقی کے حوالے سے مشاورت کرونگا،پاکستان پیپلیز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو چیئرمین آصف علی زرداری کا مشکور ہوں کہ تحریک میں تعاون کیا،اراکین نے جو امید کی ہے کوشش کرونگا کہ ان میں ثابت قدم رہو،بلوچستان کی ترقی کیلئے اسلام آباد جائینگے، عمران خان سے ملاقات کرکے صوبے کیلئے مزید بہتر اقدامات کرائینگے، مجھے عوام کی مفادات کیلئے مجھے جیل جانا پڑے تو جاونگا،ہمیں عوام کیبنیادی مسائل کو حل کرونگا، ان کاکہنا تھا کہ 15 دن میں حکومتی پالیسی کا اعلان کرینگے،بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے ہر کسی کو روزگار فراہم نہیں کرسکتے،صوبے کے باڈر سے وابستہ افرادکیلئے روزگار کی آسانیاں پید کی جائینگی،تمام خالی آسامیوں کو دسمبر تک پر کرینگے، ایڈومنٹ فنڈ کیلئے مزید 2 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا،تمام قیدیوں کی سزاوں میں دو ماہ کمی کا اعلان کرتاہوں، ریڈزون نہیں ہونا چاہئے جہاں حکمرانوں ہوتے ہیں عوام کو رسائی ہونی چاہئے، بلوچستان میں شکایات سیل کا دوبارہ اجراء کیا جائے گا،صوبے کی تمام اضلاع میں صفائی کی صورتحال ہماری زمہداری ہے، کوئٹہ کی گندگی کو ٹکانے لگانے کیلئے مہم چلائینگے، میں خود صفائی کی صورتحال کا جائزہ لونگا،میں آج اعلان کرتاہوں کہ میرے لیے شاہراہیں بند نا کی جائے،مرنا پسند کرونگا مگر میری وجہ سے کسی کا جان نہیں جانا چاہئے، ٹریفک کی روانی کیلئے لانگ ٹرم اقدامات کرنا ہوگا،شعبہ صحت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہے،جب ہم اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائینگے تو اسکولوں کی حالت بہتر ہوگی۔

Recent Posts

ایکس گروک چیٹ بوٹ اب مفت دستیاب ہوگا، یومیہ کتنا استعمال کیا جاسکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر موجود گروک چیٹ بوٹ کو…

16 mins ago

بابا صدیقی کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم نیپال جاتے ہوئے کیسے گرفتار ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ میں مقبول بھارتی سیاستدان اور بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق…

31 mins ago

محمد رضوان کی کپتانی میں کیا چیز منفرد ہے؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کی کپتانی سے متعلق…

42 mins ago

’مشی خان نے یہ سب وائرل ہونے کے لیے کیا‘ صارفین نے کڑی تنقید کیوں کی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان اپنے لائیو شو میں مہمانوں…

51 mins ago

ہانیہ عامر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ ہانیہ عامر جنہوں نے اپنی باکمال اداکاری سے انڈسٹری میں…

1 hour ago

پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں کو پنجاب حکومت کی انقلابی پیشکش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی پیداوار بڑھانے کے لیے پہلی مرتبہ…

2 hours ago