نئے وزیراعلیٰ صوبے کی بہتر خدمت کریں تو ہم آخر ی دن تک انکا ساتھ دینگے، سردار یار محمد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان کے عوام کے حقوق عزیز ہیں نئے وزیراعلیٰ اگر صوبے کی بہتر خدمت کریں گے تو ہم آخر ی دن تک انکا ساتھ دیں گے، یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہ ہم نے وزراتوں پر کوئی بات نہیں کی نئے وزیراعلیٰ سے صرف بلوچستان، یہاں کے عوام اور حقوق کی بات کی ہے اگر نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے بہتر خدمات سرانجام دیں گے اور حقوق کی آواز اٹھائیں گے ہم آخری دن تک انکا ساتھ دیں اگر انہوں نے بلوچستان کے مفادکے خلاف کام کیا تو پھر ہم میر عبدالقدوس نزنجو کی بھی اسی طرح مخالفت کریں گے جیسے جام کمال خان کی کی تھی . .

.

متعلقہ خبریں