پاکستان دنیا کے 193 ملکوں میں سب سے سستا ملک ہے،تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاکہ مہنگائی کی لہر پوری دنیا میں ہے ، حکومت اس کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے ، پاکستان دنیا کے 193 ملکوں میں سب سے سستا ملک ہے، خطے میں سب سے سستا آٹا پاکستان میں ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے، ڈیڑھ کروڑ گھرانوں کو کورونا وباء کے دوران اربوں روپے براہ راست دیئے گئے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کو کفالت ، کسان اور صحت کارڈ فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور و مرکز عام آدمی ہے، حکومت نے کفایت شعاری کی اور ماضی کی حکومتوں کی طرح کوئی اشتہاری مہم نہیں چلائی ، عوام کا پیسہ انہیں پر خرچ کیا جا رہا ہے . .

.

متعلقہ خبریں