بھارتی ہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو رہائی نہ ملی، مزید کتنی راتیں جیل میں گزاریں گے ؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)بمبئی ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود آج شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آج رہائی نہ مل سکی۔تفصیلات کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت مل جانے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کل آرتھر روڈ جیل سے رہا کردیا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتاری کے تین ہفتے بعد ضمانت ملی، وہ ضمانت کے بعد کم از کم دو مزید راتیں جیل میں گزاریں گے۔آریان کی ٹیم ممبئی ہائی کورٹ کے درخواست ضمانت

کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعد ان کی رہائی کے لیے درخواست دے گی۔اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ آریان کو ضمانت ملنے کے ایک روز بعد رہا کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ بھارت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی میں ساحل کے قریب کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپا مارکر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو گرفتار کیا تھا۔این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جسے پہلے آریان نے مسترد کیا جبکہ بعد میں اس سے متعلق اعتراف بھی کرلیا تھا۔ممبئی ہائی کورٹ میں آریان خان کے وکیل سابق اٹارنی جنرل مکول روہاتگی نے عدالت میں مقف اختیار کیا تھا کہ آریان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

4 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

4 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

4 hours ago