بابراعظم نے کوہلی سے ٹی 20 میں بطور کپتان تیزترین ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز چھین لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز ویرات کوہلی سے چھین کر اپنے نام کرلیا۔بابراعظم نے یہ کارنامہ 26ویں اننگز میں انجام دیا جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارٹی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے بطور کپتان 30 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف میچ جیت لیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کے دیے گئے ٹارگٹ کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو شروع میں ہی اسے مشکلات

کا سامنا کرنا پڑ گیا، پاکستان کے محمد رضوان نے 8 رنز بنائے تھے کہ مجیب الرحمان کی گیند پر نوین الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور صرف 12 رنز تھا، اس کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، پاکستان کا مجموعی سکور 75 ہوا تھا کہ فخر زمان محمد نبی کی گیند پر ایل ڈبلیو ہو گئے انہوں نے 30 رنز بنائے، ان کے بعد محمد حفیظ آئے وہ دس گیندوں پر دس رنز ہی بنا پائے تھے کہ راشد خان کی گیند پر گلبدین نائب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ بابر اعظم نے شاندار اننگز کھیلی انہوں نے 51 رنز بنائے اور وہ راشد خان کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ شعیب ملک 19 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئے، آصف علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انیسویں اوور کی آخری گیند پر چھکا مار کر پاکستان کو جتوا دیا، آصف علی نے 25 رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان نے پانچ وکٹ سے میچ جیت لیا۔افغانستان نے مقررہ بیس اوور میں 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 148 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں ٹاس ہار گیا، افغانستان نے ٹاس جیتنے کے بعد خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا، حضرت اللہ زازئی بغیر کوئی رنز بنائے عماد وسیم کی گیند پر حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ محمد شہزاد نے آٹھ رنز بنائے اور وہ شاہین آفریدی کا شکار بنے ان کا بابر اعظم نے کیچ لیا، افغانستان کی تیسری وکٹ اصغر افغان کی گری انہوں نے دس رنز بنائے اور حارث رئوف کی گیند پر انہیں ہی کیچ دے بیٹھے۔ رحمان اللہ گربز نے بھی دس رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ کریم جنت 15 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، نجیب اللہ زردان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی 22 کے سکور پر ہمت ہار گئے وہ شاداب کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ اس طرح افغانستان کے چھ کھلاڑی 76 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئے، اس کے بعد محمد نبی اور گلبدین نائب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ محمد نبی نے 35 اور گلبدین نائب نے بھی 35 رنز بنائے۔ اس طرح افغانستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2، شاہین آفریدی ، حارث رئوف، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

1 hour ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

2 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

3 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

3 hours ago