بطور کپتان تیز ترین 1000 ٹی ٹونٹی رنز، بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم کے بطور کپتان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں 1000 رنز مکمل ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 26 اننگز میں 1000رنز بناکر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے انجام دیا۔

ویرات کوہلی نے بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز 30 اننگز میں بنائے تھے۔ سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے 31 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا جب کہ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے 32 اننگز میں بطور کپتان 1000 رنز مکمل کیے تھے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

1 hour ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

2 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

3 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

3 hours ago