ویکسین کی ایک ڈوز سے بھی آپ محفوظ ہیں، اسد عمر

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے لوگوں سے جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی ایک ڈوز سے بھی آپ محفوظ ہیں۔

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہوچکا ہےاسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 8 فیصد رہی۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کو ویکسی نیشن کے بعد کورونا ہوجاتا ہے وہ خطرے سے کافی حد تک محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ایک دن میں ویکسی نیشن کی تعداد 5 لاکھ ہے، اعداد و شمار کے مطابق ویکسی نیشن لگوانے سے واضع فرق آیا ہے، ویکسی نیشن کے بعد کورونا کا خطرہ کم ہوگا۔

اسد عمر نے کہاکہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ 3 فروری سے اب تک ہمارے پاس 4 لاکھ 9 ہزار کیسز آئے ہیں، ہمیں حفاظتی تدابیر پر عمل بھی کرنا ہے اور ویکسین بھی لگوانی ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں، بھارتی ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے، خدارا ماسک لازمی پہنیں۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو مسمار کر…

3 mins ago

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

8 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

8 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

8 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

9 hours ago