منشیات کیس میں گرفتار آریان خان تقریباً ایک ماہ بعد جیل سے رہا

ممبئی (قدرت روزنامہ) منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو تقریباً ایک ماہ بعد حراست میں رہنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔دو روز قبل ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی تاہم ضمانت کے طریقہ کار میں تاخیر کی وجہ سے آریان کو مزید ایک دن جیل میں رہنا پڑا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت سے جاری رہائی کے احکامات کی کاپی مقررہ وقت پر جیل پہنچائی جانی تھی تاہم ایسا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی عمل میں نہ آسکی تھی۔تاہم تمام

قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی کے وقت آریان نے سفید رنگ کی شرٹ اور نیلے رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کو جیل سے شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے، آریان خان جیل سے سیدھے اپنی رہائش گاہ ‘منت’ پہنچے۔آریان خان کی رہائی کے موقع پر آرتھر روڈ جیل کے ہاہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔شاہ رخ کے بیٹے کی ایک جھلک کو دیکھنے کے لیے اداکار کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی سڑکوں پر موجود تھی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

4 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

4 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

4 hours ago