آصف علی نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی سورہ آل عمران کی آیت لکھی کہ ’اور اللّہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے . ‘ قومی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’میری کامیابی صرف اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہے‘ . خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا . افغانستان کے خلاف جارحانہ اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے ، شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25رنز بھی ہوئے تو بنا لیں گے . دوسری جانب ورلڈ کپ ٹی 20 کے گروپ 2 میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے .
. .وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء. My success is only by Allah. #asifali #t20worldcup2021 #t20worldcup #WeHaveWeWill pic.twitter.com/gFTtV715uJ
— Asif Ali (@AasifAli2018) October 29, 2021