سرکاری ہیلی کاپٹر اب کس لیے استعمال ہوگا؟ علی امین گنڈا پور نے زبردست قدم اٹھا لیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا MI 17 ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا، 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کی modification کرکے ایئر ایمبولنس میں تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا ایوی ایشن کو ایئر ایمبولنس کے لئے فنڈ فراہم کریگی، وزیراعلی نے اپنا ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کے لئے پیش کیا ہے۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی کا ہیلی کاپٹر پہلے ہی سے کرم میں ادویات کی سپلائی اور پھنسے افراد کو نکالنے کے استعمال ہورہا ہے۔