اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیموں اور شہد کا استعمال بہت سے لوگ وزن کم کرنے کے لئے کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کس حد تک لیموں اور شہد کا مشروب فائدے مند ہے؟اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیموں اور شہد میں قدرتی طور پر بہت سی بیماریوں کا علاج موجود ہے لیکن ایسے کوئی حقائق موصول نہیں ہوئے ہیں جن سے معلوم ہوسکے کہ یہ واقعی وزن کم کرنے، جسم سے زہریلے مواد کا خاتمہ کرنے میں مدد گار ہوں۔
بہت سی منطق ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ لیموں اور شہد کا عرق فائدے مند قرار دیا گیا ہے لیکن اس میں کس حد تک حقیقت ہے معلوم کرتے ہیں۔
زہریلے مواد کا اخراج :
ایسے سائنسی شواہد موجود نہیں جس سے ثابت ہو کہ یہ مشروب جس سے زہریلے اخراج میں مددگار ہے۔
کیل مہاسوں سے نجات :
شہد کو براہ راست جلد پر لگانا اس مسئلے کے حوالے سے فائدہ مند ہوسکتا ہے، مگر ایسے شواہد موجود نہیں جن سے معلوم ہو کہ شہد اور لیموں کو پانی میں ملا کر پینا کیل مہاسوں کی روک تھام یا علاج میں مدد فراہم کرتا ہے۔
چربی گھلانا :
یہ دعویٰ بہت مقبول ہے کہ اس مشروب کا استعمال چربی کو گھلاتا ہے، مگر یہ درست نہیں، تاہم اس سے جسمانی وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے جس کی وضاحت اوپر کی جاچکی ہے۔
دماغی کارکردگی میں اضافہ :
کچھ افراد دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ مشروب یاداشت کو بہتر یا دماغی افعال تیز کرتا ہے، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی سائنسی شواہد سامنے نہیں آسکے ہیں۔
اس کو بنانا بہت آسان ہے، یعنی آدھے لیموں کا عرق ایک اور چائے کا چمچ خالص شہد گرم پانی میں ملائیں۔
اس مشروب کو زیادہ تر افراد گرم حالت میں ہی پیتے ہیں مگر اسے ٹھنڈا کرکے بھی پیا جاسکتا ہے۔
اس مشروب کو کسی بھی دن پیا جاسکتا ہے، سونے سے قبل پینے سے جسم کو سکون ملتا ہے جس سے اچھی نیند کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔
چونکہ اس میں لیموں کا عرق ہوتا ہے تو اسے پینے کے بعد کلی ضرور کرلیں تاکہ ایسڈ سے دانوں کی سطح کو نقصان نہ پہنچ سکے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…