غریبوں کاشاہ رخ خان کہنے پرفیروز خان بھڑک اٹھے ،مداح کوکراراجواب دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے خوبرو اداکار و سپر ماڈل فیروز خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداح کو کرارا جواب دیا گیا ہے جو کہ خوب وائرل ہو رہا ہے . گزشتہ روز فیروز خان کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی جس پر اُن کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے سیکنڈز میں لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس کیے گئے .

فیروز خان کی تصویر پر ایک انسٹا صارف کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’غریبوں کا شاہ رُخ خان . ‘اس کمنٹ پر فیروز خان کی جانب سے بھی جواب دیا گیا، فیروز خان نے اپنے جوابی کمنٹ میں لکھا کہ ’میں بھی غریب اور پھر بھی فیروز خان . ‘فیروز خان کی جانب سے دیئے گئے اس جوابی کمنٹ پر ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں جس میں فیروز خان کے مداح اُن کی خوب تعریفیں اور فیروز خان پر تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سنا رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں