الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔
یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔