میں شعیب اختر کو بچپن سے جانتا ہوں اور یہ ۔۔ شعیب اختر کی بے عزتی کرنے والے اینکر نعمان نیاز کا نیا بیان سامنے آ گیا
جس پر نعمان نیاز نے ٹویٹ بھی کیا اور اپنا مؤقف پیش کیا لیکن اب جب بی بی سی اردو نے ان سے انکا مؤقف جاننے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے انتہائی مختصر جواب دیا کہ انہیں جو بھی کہنا تھا وہ اپنے ٹویٹ میں کہہ چکے ہیں تو اب اس بات پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے . اس کے بعد خود ہی انہوں نے اس مسئلے پر مزید یہ کہہ دیا کہ میں اور شعیب اختر ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں اور جو کچھ سوشل میڈیا پر سامنے آیا وہ یکطرفہ کہانی ہے جو ظاہر ہے سب کو متوجہ کر لیتی ہے . یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا کہ جو کچھ اس پروگرام میں ہوا اس پر لوگوں اک رد عمل آنا فطری عمل تھا . . .