وزیراعظم کا چینی ہم منصب سے رابطہ ، کیا گفتگو ہوئی ؟ جمعے کے دن بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے رابطہ کر کے داسو واقعے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی جامع تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے . وزیراعظم آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب لی کی کیانگ کو ٹیلی فون کیا اور داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا .

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہلاک ہونے والے چینی باشندوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں . وزیراعظم نے اپنے چینی ہم منصب کو یقین دلایا کہ اس واقعے کی مکمل اور جامع تحقیقات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی . انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں، ورکرز، منصوبوں اور اداروں کی سیکورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے . عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی نے ہر دور کے چیلنجز کا مقابلہ کیا . انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی دشمن قوتوں کو پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے . . .

متعلقہ خبریں