یہ پہلے شاپنگ مال میں کام کرتی تھیں ۔۔ 5 مشہور ستارے جو پہلے عام لوگوں کی طرح نوکری کرتے تھے جن کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کے مشہور ستارے جو اپنی اداکاری سے آج آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، شوبز میں آنے سے قبل وہ بھی کبھی عام لوگوں کی طرح آٹھ آٹھ نو گھنٹے کی نوکری کرتے تھے۔شوبز ستاروں کے مداح جو اُنہیں بے حد پسند کرتے ہیں یقیناً ان کے بارے میں بہت کچھ جاننے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو بتانے جا رہی ہے کہ شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے مشہور پاکستانی اداکار ڈراموں میں آنے سے پہلے کیا کام کرتے تھے۔پاکستان کی مشہور اداکارہ لیلیٰ واسطی کو آج ہر کوئی جانتا ہے۔ ایک وقت میں وہ کینسر کا شکارہوگئیں تھیں جس کے بعد ان کا طویل عرصہ علاج چلا اور انہوں نے موذی مرض کینسر کو شکست دی۔ایک پروگرام کے دوران اداکارہ لیلیٰ واسطی نے بتایا کہ وہ شوبز میں آنے سے پہلے ٹیچنگ کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے 3 ماہ بچوں کو تعلیم دی بعدازاں انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔2- صبور علی مقبول اداکارہ صبور علی کی بہترین اداکاری سے سب ہی واقف ہیں۔ یہ بات جان کر اُن کے مداحوں کو بہت حیرانی ہوگی کہ وہ اداکاری میں کبھی دلچسپی نہیں رکھتی تھیں۔ اداکارہ کی والدہ نے انہیں تجارت کے شعبے میں ڈال دیا تھا۔ صبور کی پہلی نوکری تعلقات عامہ کی نوکری تھی۔ صبور علی کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ مارکیٹنگ کے شعبے میں پوزیشن کے ساتھ کامیاب رہیں۔ لیکن آج ان کی اداکاری دیکھ کر بڑے بڑے فنکار بھی حیرانگی کا اظہار کرتے ہیں۔ 3- ازیکا ڈینئیل ماضی قریب میں اداکارہ ازیکا ڈینئیل نے اسکرین پر بہترین پرفارم کیا۔

ازیکا ڈینئیل ہر منظر میں ہمیشہ اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مشہور اداکارہ شوبز میں آںے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟دراصل ازیکا بائیولوجی کی لیبارٹری میں بطور اسسٹنٹ کے طور پر ملازمت کر چکی ہیں۔ 4- علی عباس باصلاحیت اداکار علی عباس جنہوں نے اپنے فن سے ناظرین کو بارہا حیران کیا۔ علی عباس شوبز جوائن کرنے سے پہلے کیا کرتے تھے مداح جان کر یقین نہیں کریں گے۔علی نے اپنی سی ایس ایس کی تعلیم کے دوران ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی اور قانون دان بننے کی پریکٹس بھی کی۔ کیونکہ علی عباس وکالت کے شعبے سے بخوبی واقف ہیں۔ 5- سجل علی اداکارہ سجل علی صبور علی کی بہن ہیں۔سجل علی کی مقبولیت اور ٹیلنٹ دونوں بے مثال ہیں۔بہت سے لوگوں کو شاید یہ نہیں معلوم کہ سجل علی نے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مالی طور پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ ان کی پہلی ملازمت کوئی میڈیا انڈسٹری کا ادارہ نہیں تھا،بلکہ وہ بطور برانڈ پروموشن ایک شاپنگ مال میں کام کر چکی ہیں۔

Recent Posts

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

4 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

14 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

39 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

52 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

1 hour ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

1 hour ago