سعودی عرب نے لبنان کے ساتھ تعلقات ختم کرتے ہوئے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے لبنان سے تمام اشیاءکی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے سفیر کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے . نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سعودی عرب نے رواں ہفتے لبنان کے وزیر اطلاعات کی اس ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں لبنانی وزیر نے یمن کے معاملے پر سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد پر تنقید کی .

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کی تمام درآمدی اشیاءپر پابندی عائد کردی ہے اور ساتھ ہی سعودی عرب میں لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا ہے . اس کے علاوہ سعودی حکومت نے لبنان سے شہریوں کی ملک میں آمد پر بھی پابندی عائد کردی اور لبنان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے . سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو لبنانی حکام کی جانب سے حقائق کو نظرانداز کرنے اور درست اقدامات لینے میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے لبنان کے ساتھ تعلقات میں برآمد ہونے والے نتائج پرافسوس ہے . . .

متعلقہ خبریں