دولہا بارات لے کر پہنچا تو حال میں تمام باراتی پاکستان افغانستان کا میچ دیکھنے میں مصروف ہو گئے ، پھر دولہا نے کیا کیا ؟ ویڈیو وائرل

شارجہ(قدرت روزنامہ) پاکستانی قوم کرکٹ کی بہت بڑی مداح ہے جس کا نظارہ آج کل ورلڈ کپ کے میچز میں دیکھنے کو مل رہاہے اور دوسری جانب پاکستانی ٹیم نے بھی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دیتے ہوئے سفر کا آغاز کیا جس کے بعد نیوزی لینڈ کو ہار کا مز ہ چکھایا اور پھر گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو بھی ہرا دیا ۔ افغانستان کو شکست دینے کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں داخلہ یقینی ہو گیاہے ۔ گزشتہ روز کے میچ کو بھی لوگوں نے خوب انجوائے کیا لیکن جو لطف اس میچ کا ایک دولہے کی بارات نے اٹھایا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہا بارات لے کر شادی ہال پہنچا اور اس کے ساتھ رشتہ داروں اور قریبی لوگوں کی بڑی تعداد بارات کی صورت میں موجود تھی، ہال میں داخل ہونے کے بعد باراتیوں کی موجیں اس وقت لگ گئیں جب انہیں وہاں ایل سی ڈی پر پاکستان اور افغانستان کا میچ دیکھنے کو مل گیا ، اب تمام باراتی ایل سی ڈی کے گرد گھیرا بنا کر کھڑے ہوئے گئے اور میچ کو انجوائے کرنے لگے جبکہ دولہا صاحب بھی ان کے درمیان کھڑے گومگوں کی سی کیفیت کا شکار دکھائی دیئے ۔دولہے نے بھی باراتیوں کے ساتھ مل کر میچ دیکھنے پر اکتفا کیا۔

Recent Posts

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

9 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

13 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

20 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

28 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

35 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

41 mins ago