ملک کے شمالی علاقوں میں 4.6 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے

سوات (قدرت روزنامہ) ملک کے شمالی علاقوں سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے . تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات اور گردونواح کے علاقوں میں 4.6 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، خوف میں مبتلا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، عمارتوں سے باہر سڑک پر نکل آئے .

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی لہروں کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا . زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے . یاد رہے زلزلے ایسی قدرتی آفت ہیں، جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں . زلزلوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے . پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے . زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں . زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے . زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں