ملک کے شمالی علاقوں میں 4.6 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے

سوات (قدرت روزنامہ) ملک کے شمالی علاقوں سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات اور گردونواح کے علاقوں میں 4.6 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، خوف میں مبتلا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، عمارتوں سے باہر سڑک پر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی لہروں کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے زلزلے ایسی قدرتی آفت ہیں، جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ زلزلوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

Recent Posts

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

8 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

13 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

18 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

20 mins ago

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…

32 mins ago

جویریہ عباسی کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور نکاح کب ہوا؟ اداکارہ نے تفصیلات بتادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی جنہوں نے حال ہی میں…

40 mins ago