فٹبال کی دنیا کا بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

لزبن (قدرت روزنامہ) فٹبال کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور پرتگال کی شان کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں۔

جیو نیوز کے مطابق دنیا بھر میں گولز کے انبار لگائے، انتھک محنت اور لگن سے اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوایا، اربوں مداحوں کے دلوں میں گھر کیا، رونالڈو کیریئر میں 900 گول کرنے والے پہلے فٹبالر بنے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کو کئی اہم فتوحات دلوائیں، 2016 میں یورو کپ جیتا، جس کلب کے لیے کھیلے اہم اثاثہ ثابت ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

اس کے علاوہ انہوں نے 5 چیمپئنز لیگ ٹائٹل اپنے نام کیے، 5 مرتبہ بیلن ڈور ایوارڈ بھی جیتا، اسپورٹنگ، مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ، یووینٹس اور النصر کے ساتھ کھیلتے ہوئے فتوحات سمیٹیں۔

اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو فٹبال تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گے اور ہر نسل انہیں یاد رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *