مجھے یقین تھا آصف علی ہمیں کسی بھی مشکل صورتحال سے نکال سکتا ہے: بابراعظم

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اس بارے میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ہارڈ ہٹنگ بلے باز آصف علی کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں کیوں منتخب کیا . دبئی میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو افغانستان کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح دلانے کے لیے آخری اوور میں چار چھکے لگانے کے بعد کپتان بابر اعظم نے آصف کی تعریف کی .

بابراعظم نے کہا کہ مجھے بہت اعتماد تھا کہ آصف ہمیں کسی بھی مصیبت سے نکال لے گا . آصف علی پاور ہٹنگ کا کوئی مقابلہ نہیں اور اسی لیے ہم نے اسے منتخب کیا ،وہ ایک حقیقی فنشر ہے . آخری دو اوورز میں پاکستان کو 24 رنز درکار تھے، آصف نے تیز گیند باز کریم جنت کی پہلی، تیسری، پانچویں اور چھٹی گیندوں کو باؤنڈری پر پہنچا کر پاکستان کو 148 رنز کے مشکل ہدف کو پورا کرنے میں مدد کی . آصف نے صرف سات گیندوں پر چار چھکوں اور ایک سنگل کی مدد سے 25 رنز بنائے . افغانستان نے اپنے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے جس میں گلبدین نائب اور کپتان محمد نبی نے 35 ،35رنز بنائے تھے . . .

متعلقہ خبریں