مجھے یقین تھا آصف علی ہمیں کسی بھی مشکل صورتحال سے نکال سکتا ہے: بابراعظم

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اس بارے میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ہارڈ ہٹنگ بلے باز آصف علی کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں کیوں منتخب کیا۔ دبئی میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو افغانستان کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح دلانے کے لیے آخری اوور میں چار چھکے لگانے کے بعد کپتان بابر اعظم نے آصف کی تعریف کی۔
بابراعظم نے کہا کہ مجھے بہت اعتماد تھا کہ آصف ہمیں کسی بھی مصیبت سے نکال لے گا ۔

آصف علی پاور ہٹنگ کا کوئی مقابلہ نہیں اور اسی لیے ہم نے اسے منتخب کیا ،وہ ایک حقیقی فنشر ہے۔ آخری دو اوورز میں پاکستان کو 24 رنز درکار تھے، آصف نے تیز گیند باز کریم جنت کی پہلی، تیسری، پانچویں اور چھٹی گیندوں کو باؤنڈری پر پہنچا کر پاکستان کو 148 رنز کے مشکل ہدف کو پورا کرنے میں مدد کی۔

آصف نے صرف سات گیندوں پر چار چھکوں اور ایک سنگل کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ افغانستان نے اپنے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے جس میں گلبدین نائب اور کپتان محمد نبی نے 35 ،35رنز بنائے تھے۔

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

10 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

21 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

34 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

46 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

53 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

1 hour ago