اس موقع پر مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جوکہ میچ کے دوران سٹیڈیم میں لی گئی تھیں . ان تصاویر میں شاہد آفریدی کے ہاتھ میں کافی کا کپ موجود ہے اور اُنہوں نے کافی پیتے ہوئے میچ انجوائے کیا . شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’لاجواب فتح، لاجواب کافی، لاجواب ماحول اور میری لاجواب ٹیم‘، اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں پاک افغان میچ اور آصف علی کی فنشنگ سے بہت لطف اندوز ہوا‘ . خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا . افغانستان کیخلاف جارحانہ اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کرلیں گے ،شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25 رنز بھی ہوئے تو بنا لیں گے . ورلڈ کپ ٹی 20 کے گروپ 2 میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے . . .
دبئی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح کو فنٹاسٹک قرار دے دیا . شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ہونیوالے پاکستان اور افغانستان کے میچ میں اپنے اہلخانہ کیساتھ شرکت کی جہاں شائقینِ کرکٹ اُنہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے .
متعلقہ خبریں