ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، شاہد آفریدی نے پاکستان کی شاندار فتح کو ’فنٹاسٹک‘ قرار دیدیا

دبئی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح کو فنٹاسٹک قرار دے دیا۔ شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ہونیوالے پاکستان اور افغانستان کے میچ میں اپنے اہلخانہ کیساتھ شرکت کی جہاں شائقینِ کرکٹ اُنہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ اس موقع پر مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جوکہ میچ کے دوران سٹیڈیم میں لی گئی تھیں۔
ان تصاویر میں شاہد آفریدی کے ہاتھ میں کافی کا کپ موجود ہے اور اُنہوں نے کافی پیتے ہوئے میچ انجوائے کیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’لاجواب فتح، لاجواب کافی، لاجواب ماحول اور میری لاجواب ٹیم‘، اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں پاک افغان میچ اور آصف علی کی فنشنگ سے بہت لطف اندوز ہوا‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔
افغانستان کیخلاف جارحانہ اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کرلیں گے ،شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25 رنز بھی ہوئے تو بنا لیں گے۔ ورلڈ کپ ٹی 20 کے گروپ 2 میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

8 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

14 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

26 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

26 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

38 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

52 mins ago