کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے کوئٹہ میں دس روزہ سماعت مکمل کرلی اس دوران 12 لاپتہ افراد کے بازیا ب کی تصدیق ہوئی دو لاپتہ افراد کا سراغ ملا جبکہ دو لاپتہ شخص کے کیسز خارج کردئیے گئے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے دسویں روز لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت کی کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الر حما ن کررہے ہیں ہفتہ کو کمیشن میں گیارہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت ہوئی دسویں روز کی سماعت کے دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوئی لاپتہ بازیابی کمیشن نے دس روز کے دوران 117لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی اس دوران بارہ لاپتہ افراد کے بازیا ب کی تصدیق ہوئی دو لاپتہ افراد کا سراغ ملا جبکہ دو لاپتہ شخص کے کیسز خارج کردئیے گئے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…
پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کے موقع پر گوردوارہ سری…