وزیراعظم سے علمائے کرام کی ملاقات ، ٹی ایل پی سے مذاکرات کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مذہبی تنظیم کے احتجاج کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے علمائے کرام نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ سنجیدہ مذاکرات کو ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے، بارہ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو حکومت اور ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔

نیو نیوز کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے جید علمائے کرام اور درگاہوں کے گدی نشینوں سے ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے علماء کرام کے ساتھ میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جید علماء کرام اور درگاہوں کے گدی نشینوں کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم سے معاملات کی حل کرنے میں مدد کی یقین دھانی کرائی ۔ حکومت نے 12 رکنی کمیٹی بنائی ہے جو مذاکرات کرے گی ۔ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا۔

حامد رضا نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے وزیراعظم نے بتایا ہے کہ وہ کوئی خون خرابا نہیں چاہتے لیکن ملکی سلامتی اور حکومتی رٹ پر بھی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا ۔ مظاہرین سے درخواست ہے کہ وہ تشدد کا راستہ اختیارات نہ کریں ۔ مذاکرات کی کامیابی تک اگر آگے نہیں بڑھتے تو کوئی تشدد نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر بحران سے نکلنا جانتے ہیں ۔ وزیراعظم کی باڈی لینگویج میں ہمیشہ سکون ہوتا ہے ۔ وزیراعظم پر امید ہیں جلد کوئی راستہ نکلے گا انہوں نے کہا کہ رٹ کی بحالی کے لئے ریاست کا اپنا موقف ہے ۔ مظاہرین کے نقصان اور پولیس کے شہداء کے ساتھ ہیں، وزیراعظم نے امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات کا نتیجہ مثبت نکلے گا۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

20 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

6 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago