دنیا کے بحرانوں کے حل کے لیے سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، سلمان بن عبد العزیز

(قدرت روزنامہ)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ دنیا کے بحرانوں کے حل کے لیے سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے بحرانوں کے حل کے لیے سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پسماندہ ممالک کو کورونا ویکسین کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا اس بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے باعث معیشتوں پر اثر اندازی پر ہمیں بھی دنیا کے ساتھ پریشانی ہے، دنیا کی معیشت کی بہتری اور صحت کے شعبے کے علاوہ عالمی بحرانوں کے حل میں سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک کے کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے کئے گئے اقدامات تاریخی ہیں، اٹلی میں منعقد جی 20 ممالک میں سعودی عرب کی نمائندگی کے لیے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

59 mins ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

1 hour ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

1 hour ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

7 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

7 hours ago