ڈاکٹر نے کہا ہے تمہاری ٹانگ لگ جائے گی، جوتے ساتھ لانا ۔ جانیں داؤد کی ٹانگ لگنے سے قبل جب وہ پہلی بار بازار گیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

(قدرت روزنامہ)گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل تھی جس میں لاہور کے
داؤد ایک حادثہ کے باعث اپنے ایک بازو اور ٹانگ سے محروم ہو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے داؤد ایک ایسی بند گلی میں داخل ہو گئے تھے، جس سے باہر نکلنا مشکل تھا۔لیکن اس بند گلی میں ثناء ایک ایسا راستہ بن کر ان کی زندگی میں آئی ہیں جو انہیں ہر قدم پر مدد کر رہا ہے۔ ثںاء اور داؤد کی شادی ہونا تھی سب بہت اچھا چل رہا تھا، مگر داؤد کے حادثے کے بعد سے ثناء کے والدین نے رشتہ کرنے سے انکار کر دیا اور شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن ثناء بضد تھیں کہ شادی میں انہی سے کروںگی۔ لیکن اب خبر سامنے آئی یے کہ داؤد کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی ہے، جبکہ ٹانگ کے لیے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ 23 اکتوبر کو آپ کی ٹانگ لگ جائے گی۔داؤد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ کل آپ نئے جوتے لے کر آنا، تاکہ آپ نئی ٹانگ میں جوتے پہن سکو۔ داؤد بے حد خوش تھا کیونکہ وہ اس بند گلی سے باہر نکلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو گیا تھا، جس میں وہ پھنس گیا تھا۔داؤد کو اسی سائز کا جوتا پہنایا جا رہا ہے جو کہ ان کی پہلی ٹانگ میں موجود ہے۔ ثناء اور داؤد جوتے لینے ساتھ گئے تھے، داؤد کو خوش دیکھ کر اہلیہ ثناء بھی پھولے نہیں سما رہی تھی۔ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔داؤد نے اپنے نئے جوتے اور مصنوعی ٹانگ سے متعلق یوٹیوب پر اپنے چینل کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا۔ داؤد نے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں انہیں سپورٹ کیا تھا۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

7 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

27 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

38 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

44 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

53 mins ago

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 hour ago