یک تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، ہفتے کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے . سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی .

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 566 روپے ہوگئی . ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 11 ڈالر کم ہو کر 1783 ڈالر فی اونس ہے . واضح رہے کہ رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 9900 روپے کمی ہوئی . . .

متعلقہ خبریں