نوشہرہ،گھریلو جھگڑے پررشتہ داروں نے حاملہ خاتون پر تشدد کرکے بچے کوقتل کردیا

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) گھریلو جھگڑے پررشتہ داروں نے حاملہ خاتون پر تشدد کرکے بچے کوقتل کردیا، ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ سمپل کردی،ڈاکٹرز کی جانب خاتون اور بچے کی میڈیکل رپورٹ سمپل کرانے اور پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر نوجوان سراپا احتجاج۔ڈسٹرکٹ ھسپتال نوشہرہ میں نظامپور کے رھائشی سید وھاب نے احتجاج کرتے میڈیا کو بتایا کہ ھمارے گھر میں ماموں عطاء اللہ دیگر رشتہ داروں جان سید اور دیگر کے ساتھ لڑائی ہوئی جس پر ہم تھانہ نظامپور آئے ھم تھانے میں رپورٹ کیلئے بیٹھے تھے کہ اس دوران عطاء اللہ جو کہ پولیس اہلکار ہے باوردی میرے گھر گیا اور گھر میں حاملہ خاتون پر تشدد شروع کی جس کے نتیجے میں خاتون کی حالت بگڑ گئی اور بچہ پیٹ میں دم توڑ گیاھم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ھسپتال نوشہرہ آئے تو جان سید جوکہ محکمہ صحت میں ملازم ہے اور پشاور سیکرٹریٹ میں کام کرتاہے نے ھسپتال ڈاکٹرز سے رپورٹ بدل دی، میڈیکل رپورٹ سمپل جاری کیاگیا کہ مقتول بچے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں دوسری طرف نومولود مقتول کی پوسٹ مارٹم بھی نہیں کی۔

نوجوان سید وھاب نے وفاقی وزیر دفاع پرویزخان خٹک،وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے اپیل کی کہ نہ صرف یہ کہ میری داد رسی کی جائے بلکہ پوسٹ مارٹم میں حیلوں بہانوں سے کام لینے اور میڈیکل رپورٹ غلط جاری کرنے پر ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے۔نوجوان سید وھاب نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی ھسپتال آمد کے موقع بچہ گود میں لئے احتجاج کیا۔احتجاج کرنے پر تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے نوجوان کو تھانے لیجاکر اسکی باقاعدہ رپورٹ درج کرانے کی یقین دھانی کرادی۔

Recent Posts

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

6 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

15 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

20 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

25 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

28 mins ago

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…

39 mins ago