یوٹیلیٹی اسٹورز پر اہم اشیا مہنگا کرنے کی منظوری

(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز پر اہم اشیا مہنگا کرنے کی منظوری :اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3 بنیادی اشیا مہنگی کرنے کی منظوری دیدی . یوٹیلیٹی اسٹور ز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا، اب یوٹیلیٹی اسٹور ز پر چینی 68 کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی، . یوٹیلیٹی اسٹور ز پر20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا.یوں 20 کلو آٹا کا تھیلا 950 روپے کا ہوگیا. اسٹور ز پر170 روپے فی کلو ملنے والا گھی 260 روپے کا کردیا گیا ہے . مہنگائی کی وجہ سے عوام میں‌بہت زیادہ مسائل کا شکار ہے صرف یوٹیلیٹی سٹور پر ہی چند اشیاء عوام کے لیے کچھ سستی تھیں وہ بھی مہنگی کری گئیں . یوٹیلیٹی اسٹورز کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرلودھی نے اپنے استعفے کے حوالے سے ابھی کوئی بیان نہیں دیا . ذرائع نے بتایا کہ عمر لودھی کو مزید تین سال کیلئے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی، یہ منظوری وزارت صنعت اور یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ نے دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں