ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں10ہزار روپے سے زائد کی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں10ہزار روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا10ہزار500روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ27ہزار800روپے سے گھٹ کر1لاکھ17ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح9ہزار2روپے کی کمی سے دس گرا م سونے ی قیمت1لاکھ9ہزار568روپے سے گھٹ کر1لاکھ566روپے پر آ گئی جبکہ زیر تبصرہ مدت کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونا19ڈالر سستا ہو ا جس سے فی اونس سونا1802ڈالر سے کم ہوکر1783ڈالر ہو گیا۔

صرافہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا11ڈالر سستا ہو ا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1300روپے اور دس گرام سونا1114روپے سستا ہو گیا ۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 min ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

26 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago