نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ ، صارفین کو خدمات کی فراہمی روک دی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر سائبر حملے کی وجہ سے صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک حکام نے بتایا ہے کہ 29 اور 30 اکتوبراکتوبر کی رات کے درمیان نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا ، جس کی وجہ سے بینک خدمات کا سلسلہ جزوی طور پر متاثر ہوا تو متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کر دیا گیا تاہم سائبر حملے میں بینک کو کسی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
ترجمان نیشنل بینک کے مطابق فی الحال صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل کی گئی ہے ، سائبر حملے کے تدارک اور سسٹم کی مکمل درستگی کے لیے دستیاب وسائل اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی خدمات بروئے کار لائی جا رہی ہیں جس کے بعد پیر کی صبح سے بنیادی بینکنگ خدمات کی بحالی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) پر بھی ہیکرز نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں ہیکرز مائیکروسافٹ کے اہم سافٹ ویئر کو توڑنے میں کامیاب ہوئے جس کی وجہ سے تمام سرکاری ویب سائٹس بند ہوگئیں جب کہ ویب سائٹس اور ڈیٹا سینٹر کی بندش سے ملکی شپمنٹس شدید متاثر ہوگئیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ہیکرز گزشتہ چند روز سے ڈیٹا رومز میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران سیریس سائبر اٹیک کی وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم ایف بی آر نے وارننگ کو نظر انداز کیا اور آخر کار ہیکرز اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے ، ہیکرز کی جانب سے ایف بی آر پر کیے گئے سائبر حملے کے نتیجے میں ایف بی سے چلائی جانے والے تمام سرکاری ویب سائٹس بند ہوگئی ہیں ، ایف بی آر کی ویب سائٹس اور ڈیٹا سینٹر بند ہونے سے ملک کی شپمنٹس بھی متاثر ہوئی ہیں جب کہ سائبر حملے کے نتیجے میں کسٹمز پر بھی دباؤ آگیا ، جس سے بارڈر سٹیشنز پر تازہ سبزیوں کی کنسائنمنٹس پھنس کر رہ گئی ہیں اس کے علاوہ صارفین ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے مستفید ہونے سے بھی محروم ہوگئے۔
ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ میں ایک اعلیٰ افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پر سائبر دہشت گردی ہوئی ، جس میں ہیکرز نے ایف بی آر کے ڈیٹا سینٹر پر حملہ کیا اور مائیکروسافٹ کے ہائپر وی سافٹ ویئر کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے ، اس دوران ہیکرز نے ڈیٹا سینٹر کی ورچوئل انوائرمنٹ اور ہائپر وی سافٹ ویئر کو نقصان پہنچایا۔

Recent Posts

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

19 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

29 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

43 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

55 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

1 hour ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

1 hour ago