وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ایجوکیشن، وعوامی انڈومنٹ فنڈ زسیڈمنی میں اضافے کی ہدایت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قیدیوں کی سزاوں میں دو ماہ کی تخفیف، بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ اور بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کی سیڈ منی میں 2 بلین روپے تک اضافے، سرکاری محکمہ جات کے ملازمین کے میڈیکل واجبات کی ادائیگی کے لئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے جلد از جلد ضروری کارروائی پایا تکیمل تک پہنچانے کا حکم جاری کیا ہے ہفتہ کے روز سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری مختلف ڈائریکٹیوز میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے لئے ابتک ہونے والے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ان اقدامات کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے وزیر اعلی بلوچستان نے ہدایت کی ہے زلزلہ سے جانبحق اور زخمی افراد کو جلد از جلد جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لیے امدادی رقومات کے اجراء کے لئے کارروائی کو تیز کیا جائے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ اور بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کی سیڈ منی میں اضافے کے لئے سمریز وزیر اعلی سیکرٹریٹ منظوری کے لیے بھیجوائی جائیں جبکہ دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلبہ کے تعلیمی اخراجات کے دائرہ کار میں وسعت مختص نشستوں میں اضافے کے لئے بھی متعلقہ صوبوں کے حکام سے رابطہ کیا جائے اور اسکالرشپ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے تاکہ غریب افراد کو سرکاری سطح پر صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا دائرہ وسیع کیا جاسکے اور اس کے ثمرات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائے جاسکیں

Recent Posts

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

10 mins ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

28 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

41 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

46 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

50 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

1 hour ago