قومی دولت و اختیارات کی منصفانہ تقسیم ملک کا سب سے بڑا قومی مسئلہ ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی قومی کانگریس و وحدت بلوچستان کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ قومی دولت و اختیارات کی منصفانہ تقسیم ملک کا سب سے بڑا قومی مسئلہ ہے پاکستان میں قومی کی خودمختاری و برابری کو تسلیم کرتے ہوئے حقیقی وفاقیت کی جانب بڑھنا ہوگا قومی وحدتوں میں بے جاہ مداخلت کو بند کرنا ہوگا۔ جب تک ملک کے مقتدرہ کا الیکشن عمل میں مداخلت رہے گا ملک کے سیاسی و اقتصادی مسائل ایسی طرح الجھتے رہیں گے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینٹر میر کبیر محمد شہی نے کھاکہ سلیکٹیڈ حکومت کی کوشش ہے کہ اگلی بار بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر ملک کو تباہ و برباد کردے۔ انھوں نے کھاکہ ملک اس وقت معاشی و اقتصادی طور پر بدحال ہوچکا ہے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں نوکریوں کا وعدہ کرکے عوام کو دھوکہ دیا گیا اسٹیل مل اور دیگر قومی اداروں سے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا، اجلاس سے نیشنل پارٹی کے دانشور آغا گل، ڈاکٹر کہور خان، راحت ملک، محراب مری، مشکور انور، رمضان میمن، سعید سمالانی، کامریڈ سلیم بلوچ، خیرجان بلوچ، صدیق کھتران اور دیگر ساتھیوں نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میر جمہوریت سینٹر میر حاصل خان بزنجو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ میر کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کی سیاسی و فکری جدوجہد اور ان کے بیانیے کو فروغ دینا ہے۔ انھوں نے کھاکہ کہ بلوچستان کو عملا ایک کالونی کی طرح چلایا جارہا ہے ریاستی مداخلت نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے بلوچستان حکومت، انتظامیہ سمیت تمام ادارے برائے راست سیکیورٹی اداروں کے تابع بنا دیے گئے ہیں۔ بلوچستان کو عملا ایک چھاونی بنا دیا گیا ہے ہر قدم پر موجود چیک پوسٹوں کی وجہ سے لوگ خوف کا شکار ہیں حکمرانوں کی نااہلی کے سبب بلوچستان کے بارڈر پر جاری کاروبار بند ہوگیا ہے لوگ نان شبینہ کا محتاج بن گے ہیں چمن بارڈر گزشتہ ایک مہینے سے بند ہے جبکہ ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں پابندیوں کے سبب سرحدی علاقوں میں آباد شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ نیشنل پارٹی کا دوروزہ بند اجلاس ختم ہوا آج انتخابات کا انعقاد ہوگا بلوچستان بار کی قیادت پر مشتمل الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس نے باقاعدہ انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا۔ مرکزی کابینہ، مرکزی کمیٹی، بلوچستان کی صوبائی کابینہ اور وحدت کمیٹی کے انتخابات ہونگے۔

Recent Posts

ریکوڈک پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دیا جائے، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا…

3 mins ago

انتظامیہ سے مذاکرات نہ ہوسکے، سریاب روڈ بند رہے گا، لواحقین لاپتا ظہیر احمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ظہیر احمد کے لواحقین نے سریاب روڈ کو برما ہوٹل کے مقم…

13 mins ago

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس…

21 mins ago

خواتین اور لڑکیوں کی حفظان صحت کیلئے تمام شعبوں کے کردار کی ضرورت ہے، راحیلہ درانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ حکومت سمیت تمام متعلقہ…

30 mins ago

کوئٹہ، ہسپتال میں غیرحاضر 23 ڈاکٹرز و دیگر ملازمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہاہے کہ مفتی محمود ہسپتال میں غیرحاضر…

36 mins ago

کھیلوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلسٹس کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے،صوبائی وزیر تعلیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی عالمی سپورٹس جرنلسٹس…

46 mins ago