شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کوڑا کرکٹ ڈمپنگ ایریاز کو بروقت صاف کیا جائے،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ کے روز چیف سیکرٹری بلوچستان مطہرنیازرانا کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں صفائی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد رضا، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات نصیر خان مندوخیل، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میونسپل کارپوریشن سیدال خان لونی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی . اجلاس میں کوئٹہ شہر میں صفائی کی موجودہ صورتحال، کیو ایم سی کی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی .

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کے لیے کچلاک کے قریب پانچ سو ایکڑ زمین فوری طور پر الاٹ کیا جائے گا اور شہر کے وسطی اور مضافاتی ایریا میں کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ ڈمپ نہ کیا جائے . اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہدایت کی کہ کیو ایم سی اور ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ویژن کے مطابق کوئٹہ شہر کی صفائی اور شہر کی خوبصورتی کے لیے مزید بہتر اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کوڑا کرکٹ ڈمپنگ ایریاز کو بروقت صاف کیا جائے . چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام بڑے اور چھوٹے نالوں کی صفائی میں تیزی لائی جائے، انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال سے شہر کی خوبصورتی کو بہت متاثر کرتا ہے متعلقہ حکام پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ختم کرنے اور اس کی جگہ ڈسپوزیبل اور ماحول دوست بیگز متعارف کیا جائے اور اس سلسلے میں باقاعدہ مہم چلائی جائے . چیف سیکرٹری نے کہا کہ کوئٹہ شہر صوبے کا آئینہ ہے اس کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے لیے سب کو بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے . . .

متعلقہ خبریں