موجودہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے، رانا ثناء اللہ

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے . انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں (ن) لیگی لیڈر شپ میں سے ایک کا ہی خطاب ہوتا ہے، مریم نواز اور شہباز شریف کے جلسے میں اکٹھے نہ آنے کا تاثر غلط ہے .

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں حالات معمول پر نہیں ہیں، حکومت کو فوری طور پر مستعفیٰ ہو جانا چاہیے . مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے طور پر کام کریں گے، وقت آگے بڑھنے کا ہے، ن لیگ اور جے یو آئی ملکر آگے بڑھ رہے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو کسی ادارے یا فرد سے تحفظات نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 7 سال سے جے آئی ٹیزبن رہی ہیں . رانا ثناء اللہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کا معاملہ مذاکرات سے حل کیا جائے . مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک اور پولیس کے دس لوگ داتا دربار کے پاس شہید ہوئی تھے،اس واقعے کا مقدمہ کہاں درج کیا گیا، مذہبی جماعت کے ساتھ پہلے معاہدے کو بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا . . .

متعلقہ خبریں