موجودہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے، رانا ثناء اللہ

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے۔

انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں (ن) لیگی لیڈر شپ میں سے ایک کا ہی خطاب ہوتا ہے، مریم نواز اور شہباز شریف کے جلسے میں اکٹھے نہ آنے کا تاثر غلط ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں حالات معمول پر نہیں ہیں، حکومت کو فوری طور پر مستعفیٰ ہو جانا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے طور پر کام کریں گے، وقت آگے بڑھنے کا ہے، ن لیگ اور جے یو آئی ملکر آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو کسی ادارے یا فرد سے تحفظات نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 7 سال سے جے آئی ٹیزبن رہی ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کا معاملہ مذاکرات سے حل کیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک اور پولیس کے دس لوگ داتا دربار کے پاس شہید ہوئی تھے،اس واقعے کا مقدمہ کہاں درج کیا گیا، مذہبی جماعت کے ساتھ پہلے معاہدے کو بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

1 min ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

11 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

22 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

42 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

53 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

59 mins ago