دنیا کا سب سے مشکل کام بلدیاتی نمائندہ بننا ہے، خواجہ سعد رفیق

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے مشکل کام بلدیاتی نمائندہ بننا ہے . انہوں نے بلدیاتی کنونشن این اے 130 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر جگہ آپ سب کی آواز بنوں گا،مخالفین کا قد چھوٹا کرنے کیلئے جھوٹے الزام لگاتے ہیں، ہم ایک دوسرے کو پچھاڑتے پچھاڑتے ملک کو پچھاڑنے کی کوشش کررہے ہیں .

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شہباز شریف نے لاہور کو صاف ستھرا کردیا تھا، اب موجودہ سرکار نے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنادیا ہے، کراچی والے لاہور کی مثالیں دیتے تھے، ہم احتجاج، جلاؤگھیراؤ اور جھتوں کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے . انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد امید ہے انہیں پورا وقت ملے گا، دنیا کا سب سےمشکل کام بلدیاتی نمائندہ بننا ہے، موجودہ حکومت نے اس ریڑھ کی ہڈی پر پے در پے ضربیں لگائی ہیں، بلدیاتی ادارے جمہوریت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد امید ہے انہیں پورا وقت ملے گا . مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت نے لاہور کو بھی کراچی کی طرح کچرے کا ڈھیربنا دیا ہے، بدقسمتی سے آپکا مقابلہ کم ظرفوں کے ساتھ ہے . خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس وقت ایک احتجاج کے باعث قومی اور عوامی املاک ضائع ہوئی ہیں، احتجاج کی وجہ سے جانی نقصان اور المناک صورتحال ہے . انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ میڈیا پر پابندیاں عائد کیوں کی گئی، میڈیا نے ایک رخ دیکھایا ہے، دوسرا دیکھانے کی اجازت کیوں نہیں ہے؟ جب آپ میڈیا کی آواز کو دباتے ہیں تو شکوک وشہبات پیدا ہوتے ہیں، دعاگوہیں کہ حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاملات طے پاجائیں . . .

متعلقہ خبریں