دنیا کا سب سے مشکل کام بلدیاتی نمائندہ بننا ہے، خواجہ سعد رفیق

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے مشکل کام بلدیاتی نمائندہ بننا ہے۔

انہوں نے بلدیاتی کنونشن این اے 130 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر جگہ آپ سب کی آواز بنوں گا،مخالفین کا قد چھوٹا کرنے کیلئے جھوٹے الزام لگاتے ہیں، ہم ایک دوسرے کو پچھاڑتے پچھاڑتے ملک کو پچھاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شہباز شریف نے لاہور کو صاف ستھرا کردیا تھا، اب موجودہ سرکار نے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنادیا ہے، کراچی والے لاہور کی مثالیں دیتے تھے، ہم احتجاج، جلاؤگھیراؤ اور جھتوں کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد امید ہے انہیں پورا وقت ملے گا، دنیا کا سب سےمشکل کام بلدیاتی نمائندہ بننا ہے، موجودہ حکومت نے اس ریڑھ کی ہڈی پر پے در پے ضربیں لگائی ہیں، بلدیاتی ادارے جمہوریت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد امید ہے انہیں پورا وقت ملے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت نے لاہور کو بھی کراچی کی طرح کچرے کا ڈھیربنا دیا ہے، بدقسمتی سے آپکا مقابلہ کم ظرفوں کے ساتھ ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس وقت ایک احتجاج کے باعث قومی اور عوامی املاک ضائع ہوئی ہیں، احتجاج کی وجہ سے جانی نقصان اور المناک صورتحال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ میڈیا پر پابندیاں عائد کیوں کی گئی، میڈیا نے ایک رخ دیکھایا ہے، دوسرا دیکھانے کی اجازت کیوں نہیں ہے؟ جب آپ میڈیا کی آواز کو دباتے ہیں تو شکوک وشہبات پیدا ہوتے ہیں، دعاگوہیں کہ حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاملات طے پاجائیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago