سابق کپتان نے کہا کہ جس کمبی نیشن اور جذبے کے ساتھ قومی ٹیم کھیل رہی ہے مزہ آرہا ہے، فائنل اگر بھارت سے ہو بھی جائے تب بھی گھبرانے کی قطعی ضروت نہیں ہے . خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا . افغانستان سے میچ میں فتح کے بعد پاکستان نے ورلڈکپ میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کا فائنل بھارت سے ہو بھی جائے تو گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے . میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف آصف علی کی عمدہ بیٹنگ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف میچ ونر ہے، وہ ان سے بھی زیادہ اچھا کھیلے ہیں .
متعلقہ خبریں