لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کا فائنل بھارت سے ہو بھی جائے تو گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف آصف علی کی عمدہ بیٹنگ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف میچ ونر ہے، وہ ان سے بھی زیادہ اچھا کھیلے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ جس کمبی نیشن اور جذبے کے ساتھ قومی ٹیم کھیل رہی ہے مزہ آرہا ہے، فائنل اگر بھارت سے ہو بھی جائے تب بھی گھبرانے کی قطعی ضروت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔ افغانستان سے میچ میں فتح کے بعد پاکستان نے ورلڈکپ میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…