پاکستان نے بھارت سے ہارنے کی روایت توڑ دی لیکن بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف روایت نہ توڑ سکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کے ساتھ بھارت کے جتنے میچ ہوئے ہیں اس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بھارت نیوزی لینڈ سے کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے، اس طرح آج کے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ سے شکست کھا کر اپنی روایت برقرار رکھی ہے، واضح رہے کہ بھارت سے ہارنے کی روایت پاکستان نے اپنے انڈیا کے خلاف پہلے میچ میں اسے شکست دے کر

توڑ دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے111 رنز کے ہدف حاصل کرکے بھارت کو اہم میچ میں شکست دے دی، نیوزی لینڈ 8 وکٹوں سے جیت گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے میچ کا آغاز مارٹن گپٹل اور مچل نے کیا، مارٹن گپٹل نے 20 رنز بنائے اور وہ بیمرا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، مچل اور کین ولیمسن نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 33 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ ڈیرل مچل نے انتہائی تیزی سے 49رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے، وہ بھی بیمرا کا شکار بنے، کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اس میچ میں نیوزی نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور بھارت نے دو تبدیلیاں کیں۔ بھارت کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، بھارت کا مجموعی سکور گیارہ ہوا تھا کہ بھارت کا پہلا کھلاڑی ایشان کشن چار رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گیا، کے ایل راہول بھی 18 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے، روہت شرما بھی 14 کے سکور پر ہمت ہار گئے، ویرات کوہلی صرف 9 رنز بنا سکے، بھارت کے پنت 12 رنز پر بولڈ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا 23 رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر گپٹل کو کیچ تھما بیٹھے، غرض مقررہ بیس اوورز میں بھارت کی ٹیم صرف 110 رنز بنا سکی اور سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے،رویندرا جدیجا نے 26 رنز بنائے اور وہ ناٹ آئوٹ رہے۔

Recent Posts

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

3 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

17 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

22 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

35 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

35 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

46 mins ago