آصف علی نے کہا کہ مجھے اصل خوشی تب ہوگی جب ان شاء اللہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے اور اس وقت میں اپنی خوشی آپ لوگوں کو ظاہر کرواؤں گا . ویڈیو بیان میں آصف علی نے شاداب خان کے ساتھ بیٹنگ کے دوران سنگل نہ لینے کی وجہ بھی بتائی . آصف علی نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر سنگل نہیں لیا تھا، شاداب نے مجھ سے دو مرتبہ پوچھا کہ میں نے سنگل کیوں نہیں لیا تاہم میں نے بہانہ بنا دیا کہ بولر میرے سامنے آگیا تھا لہٰذا بال کا پتا نہیں چلا . آصف علی نے تمام کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئیکہا کہ وہ قومی ٹیم کے لیے پچھلے 2 ،3 سالوں سے کھیل رہے ہیں لیکن جو چیز اب ٹیم میں دکھائی دیتی ہے وہ پہلے اتنی نہیں تھی، اب ٹیم میں سارے لڑکے ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتے ہیں، سینئر جونیئر کے ساتھ اچھے ہیں اور جونیئر سینئر کو عزت دیتے ہیں . . .
دبئی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف یادگار فتح دلوانے والے آصف علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ افغانستان سے فتح والی رات کو رو پڑے تھے . ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں آصف علی نے کہا کہ افغانستان سے فتح کے بعد روپڑا تھا، اس رات میں سوچ رہا تھا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ پاکستان کی عوام ہماری وجہ سے خوش ہے، ان حالات میں ہم نے عوام کو بہت بڑی خوشی دی ہے .
متعلقہ خبریں