افغانستان سے میچ جیتنے والی رات رو پڑا تھا، آصف علی کا انکشاف

دبئی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف یادگار فتح دلوانے والے آصف علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ افغانستان سے فتح والی رات کو رو پڑے تھے۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں آصف علی نے کہا کہ افغانستان سے فتح کے بعد روپڑا تھا، اس رات میں سوچ رہا تھا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ پاکستان کی عوام ہماری وجہ سے خوش ہے، ان حالات میں ہم نے عوام کو بہت بڑی خوشی دی ہے۔ آصف علی نے کہا کہ مجھے اصل خوشی تب ہوگی جب ان شاء اللہ ہم ورلڈ

کپ جیتیں گے اور اس وقت میں اپنی خوشی آپ لوگوں کو ظاہر کرواؤں گا۔ویڈیو بیان میں آصف علی نے شاداب خان کے ساتھ بیٹنگ کے دوران سنگل نہ لینے کی وجہ بھی بتائی۔آصف علی نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر سنگل نہیں لیا تھا، شاداب نے مجھ سے دو مرتبہ پوچھا کہ میں نے سنگل کیوں نہیں لیا تاہم میں نے بہانہ بنا دیا کہ بولر میرے سامنے آگیا تھا لہٰذا بال کا پتا نہیں چلا۔آصف علی نے تمام کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئیکہا کہ وہ قومی ٹیم کے لیے پچھلے 2 ،3 سالوں سے کھیل رہے ہیں لیکن جو چیز اب ٹیم میں دکھائی دیتی ہے وہ پہلے اتنی نہیں تھی، اب ٹیم میں سارے لڑکے ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتے ہیں، سینئر جونیئر کے ساتھ اچھے ہیں اور جونیئر سینئر کو عزت دیتے ہیں۔

Recent Posts

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

4 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

16 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

17 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

19 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

29 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

36 mins ago