انکا کہنا تھا کہ آپ جب ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہیں تو کافی پریشر ہوتا اور ہمیں اسے پیچھے چھوڑتے ہوئے اچھا کھیلنا ہوتا ہے جو ہو گیا وہ اب بھولنا ہو گا ہمیں امید ہے کہ آئندہ میچوں میں بہترین کھیل پیش کریں اور اپنا سو فیصد دیں . دوسری جانب نیوزی لینڈ نے111 رنز کے ہدف حاصل کرکے بھارت کو اہم میچ میں شکست دے دی، نیوزی لینڈ 8 وکٹوں سے جیت گیا . نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے میچ کا آغاز مارٹن گپٹل اور مچل نے کیا، مارٹن گپٹل نے 20 رنز بنائے اور وہ بیمرا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، مچل اور کین ولیمسن نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 33 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے . ڈیرل مچل نے انتہائی تیزی سے 49رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے، وہ بھی بیمرا کا شکار بنے، کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا . ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اس میچ میں نیوزی نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور بھارت نے دو تبدیلیاں کیں . بھارت کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، بھارت کا مجموعی سکور گیارہ ہوا تھا کہ بھارت کا پہلا کھلاڑی ایشان کشن چار رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گیا، کے ایل راہول بھی 18 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے، روہت شرما بھی 14 کے سکور پر ہمت ہار گئے، ویرات کوہلی صرف 9 رنز بنا سکے، بھارت کے پنت 12 رنز پر بولڈ ہو گئے . ہاردک پانڈیا 23 رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر گپٹل کو کیچ تھما بیٹھے، غرض مقررہ بیس اوورز میں بھارت کی ٹیم صرف 110 رنز بنا سکی اور سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے،رویندرا جدیجا نے 26 رنز بنائے اور وہ ناٹ آئوٹ رہے . واضح رہے کہ اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت نیوزی لینڈ کو شکست نہیں دے سکا ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم بہادری سے کھیل نہیں سکی . ویرات کوہلی نے کہا ہےکہ ہماری ٹیم نے نا بہادری سے بیٹنگ کی اور نہ ہی بائولنگ کر سکے اور نیوزی لینڈ کو روکنے کیلئے ہمارے پاس رنز کی کمی تھی .
متعلقہ خبریں