نوشہرہ،تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، وزیر دفا ع پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک کاسینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کو بڑا دھجکا نوشہر ہ سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وزیر دفا ع پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے احد خٹک نے پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پرپیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان،امجد افریدی،فیصل کریم کنڈی اور نئیر حسین سمیت دیگر رہنما و کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے کہا کہ احد خٹک کو خوش امدید کہتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں نوجوان قیادت نے شمولیت کی اختیار کی ہے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف نوشہرہ کی اکثریت احد خٹک کے ساتھ ہے، احد خٹک تحریک انصاف سے ناراض تھے،خٹک خاندان کے اختلافات پہلے بھی چلتے رہے ہیں پارٹی قیادت کی جانب سے ان کے ساتھ رابطے تھے،نوشہرہ کی سیاست آج سے تبدیل ہو چکی ہے،انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے،کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کی سیاست کی ہے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ وزرا اگر جیب سے خرچہ کرے تب ہی انہیں مہنگائی کا احساس ہو گا،حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی آواز اٹھائے گیں،عمران خان کی تمام تر باتیں اس پر خود لاگو ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری آئینگے مانکی شریف میں جلسے سے خطاب کرینگے پیپلز پارٹی کے قائدین نے کہا کہ آج ہونے والے معاہدے سے آگاہ کیا جائے،30 نومبر کو یوم تاسیس بھرپور انداز میں منائیں گے پنجاب اور مرکز میں سیاسی تبدیلی لانے کے لئے تیار ہیں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو سمیت تمام نوجوان قیادت اب ملک کو چلانے جارہی ہے،ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت پارٹی بنائی جب ملک کی عوام جبر کے ماحول میں تھی۔
میڈیا سے گفتگو میں احد خٹک نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے ملنے والی دعوت پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی، آصف زرداری سمیت تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اپنے تمام ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پاڑٹی میں شامل ہوئے ہیں احد خٹک نے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے میں والد کے ہمراہ 120 دن موجود تھے، پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے ہیں وہ سب جھوٹے نکلے،نوشہرہ میں انتقامی سیاست عروج پر ہیں،پرویز خٹک کے ساتھ کوئی لینا دینا ہے،صلح خاندان کی سطح پر ہوئی ہے،میرا پرویز خٹک کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے ہماری خاندانی صلح ہوئی تھی سیاسی نہیں۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

1 min ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

9 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

18 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

23 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

28 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

30 mins ago